اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان17 نومبر کو ہوگا

Published on November 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، ساہیوال، راولپنڈی اور لاہور فرسٹ ایئرکے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 17 نومبر کو کریں گے۔سیکرٹری فیصل آباد تعلیمی بورڈڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے بتایا کہ نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے۔انہوں نے بتایاکہ نتائج کی سی ڈیز کی بکنگ بھی 16 نومبرتک بورڈ کی نامزد کردہ بینک برانچز یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل آبادبرانچ اور یو بی ایل بورڈ برانچ میں ہوسکے گی جبکہ سی ڈی17 نومبر کی صبح 10 بجے اسی بینک سے ہی جمع کروائی گئی فیس کا اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی جس بینک میں سی ڈیزکے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کروائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لیے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes