ٹی ٹوئنٹی بہت تیز گیم ہے، افتخار احمد

Published on November 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

سڈنی(یواین پی)پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے کہا ہے کہ دعا کریں گے کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے، جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی سے مورال بلند ہوا۔سڈنی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ میچ کی صورتحال کو دیکھ کر اننگز کھیلنا پڑتی ہے، جب ابتدائی بیٹسمین جلدی آؤٹ ہوجاتے ہیں تو لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔افتخار احمد نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ پر تنقید ہوتی ہے لیکن جو صورتحال ہوتی ہے اس کے مطابق کھیلتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کپتان اور مینجمنٹ نے مجھے یہی کہا کہ مومینٹم کو آخری تک لے کر جانا ہےافتخار احمد نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بہت تیز گیم ہے، کبھی کبھی آتے ہی تیز کھیلنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افتخار احمد نے جنوبی افریقا کے خلاف 35 گیندوں پر 51 رنز بنائے تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes