سابق نگران وزیراعظم سردار میر بلخ شیر مزاری انتقال کر گئے

Published on November 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

روجھان(یواین پی) سابق نگران وزیراعظم سردار میر بلخ شیر مزاری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ترجمان بابر مزاری کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم تین ہفتوں سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ میر بلخ شیر مزاری کی عمر 95 سال کے قریب تھی۔قدیم مزاری قبیلے کے سردار، سب سے بڑے سردار، میر بلخ شیر مزاری 8 جولائی 1928ء کو کوٹ کرم خان میں اکیسویں سردار اور مزاری قبیلے کے چھٹے میر مراد بخش خان مزاری کے ہاں پیدا ہوئے۔ انہیں 1933ء میں والد کی وفات کے بعد مزاری قبیلہ کا چیف بنا دیا گیا جنہوں نے صرف 9 ماہ تک چیف کے طور پر حکومت کی تھی۔بلخ شیر مزاری والد میر مراد بخش مزاری سے قبل ان کے بڑے بھائی میر دوست محمد خان مزاری اور ان کے والد میر شیر محمد خان مزاری مزاریوں کے 19ویں سردار اور چوتھے میر رہ چکے تھے۔یاد رہے کہ مزاری قبیلہ پاکستان کے بلوچستان، سندھ اور پنجاب صوبوں کے درمیان ٹرسٹیٹ ایریا پر واقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme