مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کی160 ویں برسی آج 7 نومبرکو منائی جارہی ہے

Published on November 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

پشاور(یواین پی)مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کی160 ویں برسی آج7 نومبربروز سوموار کو منائی جارہی ہے۔وہ24 اکتوبر1775 کو پیدا ہوئے تھے وہ اپنے والد اکبرشاہ ثانی کی وفات کے بعد 29ستمبر1837 کو تخت نشین ہوئے 1857میں جب ہندوستان میں جنگ آزادی کا آغاز ہوتو بہادر شاہ ظفر ہندوستان کی حریت پسند تحریکوں کا مرکز نگا ہ بن گئے اور انقلابیوں نے انہیں بادشاہ تسلیم کرلیا جنگ میں انگریز فتح یاب ہوئے توانہوں نے بہادر شاہ ظفر کو رنگون جلاوطن کردیا وہ7 نومبر1862 کو حالت جلاوطنی میں وفات پاگئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes