دلی کے مشاعروں میں پاکستانی شعراءکی پزیرائی ادب کی سربلندی کی علامت ہے زعیم رشید
لاہور (یواین پی)معروف شاعر زعیم رشید انڈیا کے ادبی دورہ پر روانہ ہو گئے تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر زعیم رشید دلی کے لئے واہگہ بارڈر سے روانہ ہوئے جہاں انڈیا سے آئے وفد نے انہیں خوش آمدید کہا، لندن سے تعلیم یافتہ شاعر زعیم رشید اس سے قبل بھی وہ عالمی مشاعرہ میں پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کر چکے ہیں ، ان کی کتابوں میں تروینی تیرے نام، ہینڈ میڈ نظمیں اور ایک صدا کی دوری شامل ہیں، فہیم رشید ان کے ہمراہ ہے ، اس موقع پہ شاعر زعیم رشید نے کہاکہ دلی کے مشاعروں میں پاکستانی شاعروں کی پزیرائی علم و ادب کی سربلندی کی علامت ہے