فیصل آباد،گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی طالبہ مروا بسرا اعزازی ڈپٹی کمشنر منتخب

Published on November 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کے اعلان کے بعد ایک دن کے اعزازی ڈپٹی کمشنر کا چناؤکرلیا گیا۔درخواستیں موصول ہونے کے بعد انٹرویو کمیٹی نے رچنا ٹاؤن کی رہائشی میٹرک سالانہ امتحان 2022 میں 1072 نمبر،پینٹنگز مقابلوں میں صوبائی اور تقاریر مقابلوں میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی نمبر 1کی طالبہ مروا بسرا کو اعزازی ڈپٹی کمشنر منتخب کیا جو سوموار 7 نومبر کو ایک دن کی اعزازی ڈپٹی کمشنر ہونگی۔ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق مروا بسرا کو ڈی سی آفس ڈپٹی کمشنر کی چیئر پر بیٹھایا جائے گا اور وہ سرکاری فرائض انجام دیں گی۔بعدازاں انہیں ان کے سکول واقع پیپلز کالونی اور بعد ازاں موجودہ کالج پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ لے جایا جائے گا۔یادرہے کہ ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے میٹرک سالانہ امتحان کے ٹاپر کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پوزیشن ہولڈر کو ایک دن کا اعزازی ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme