ٹھٹھہ،لڑائی کے نتیجے میں 10افراد زخمی

Published on November 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) گذشتہ سوموار کی رات کے وقت ٹھٹھ بائی پاس کے قریب درگاہ شاہ عبدالقادر کے مزار پر غوث پاک کی گیارویں کے دوران مردوں نے خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی ان کو منع کرنے پر گندرا برادری کے ایک شخص نے جھگڑا کر دیا دونوں فریقین کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں 10افراد زخمی ہوگئے۔ ڈنڈوں، کلہاڑیوں اور چھریوں کے استعمال کے نتیجے میں دونوں فریقین زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا دوسری جانب فریقین کی جانب سے این سی درج کرادی گئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جب کہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی دوسری جانب ایک طرف گندرا برادری نے احتجاج کرتے ہوئے سجاول روڈ بلاک کر دیا حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ جس کے بعد ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جمعہ خان مظاہرین کے پاس پہنچے اور انصاف کی خاطر احتجاج ختم کر کے سڑک کو کلیئر کرایا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes