ورکرز کو علاج ومعالجہ کی سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں عنبرین ساجد

Published on November 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی عنبرین ساجد نے سوشل سکیورٹی ہسپتال مدینہ ٹاؤن کا دورہ کیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز ممتاز شیخ نے کمشنرسوشل سکیورٹی کو ہسپتال کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔میڈیکل ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر ثناءاللہ خان، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز / پروٹوکول آفیسر ڈاکٹر بابر بندیشہ،ڈائریکٹر ورکس آفتاب غنی،ڈائریکٹر ایم سی ڈاکٹر صائمہ و دیگر ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر سوشل سکیورٹی عنبرین ساجد نے دورہ کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیااورصفائی ستھرائی کے معیار،ادویات کی فراہمی،آلات کے فنکشنل ہونے کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔ہسپتال میں موجود مریضوں کے اہل خانہ اور مریضوں سے ہسپتال میں ملنے والی سہولیات بارے بات چیت کی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی عنبرین ساجد نے ہسپتال کے تحت مریضوں کو دیئے جانے والے کھانے کامعیار بھی دیکھا۔انہوں نے ہسپتال میں 15 عدد ڈائیلاسز مشینوں،جدید طرز کے ایکسرے یونٹس اور پی سی آر مشین کا افتتاح بھی کیا اور ہسپتال میں پودا بھی لگایا۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے ہسپتال میں بہترین انتظامات پر ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر اعجاز ممتاز شیخ کی کارکردگی کوسراہا۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ جو ایم ایس اور ڈائریکٹرز ادارے کے لئے اچھا کام کررہے ہیں ان کی ہر فورم پر تعریف کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ورکرز کو علاج ومعالجہ کی سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ مزید برآں کمشنر سوشل سکیورٹی نے سوشل سکیورٹی ہسپتال ایم این سی ایچ فیصل آباد کا بھی دورہ کیا۔انتظامی امورمیں غفلت،صفائی کے ناقص انتظامات اور ہیڈآفس سے جاری ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ہسپتال ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو گائنی کی جدید سہولیات کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنائیں۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ فیلڈ میں خود وزٹ کے ذریعے ہسپتالوں، ڈسپنسریوں اور دفاتر کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہوں۔ہسپتال ایم ایس کو جوہدایات جاری کی جارہی ہیں اگلے وزٹ تک اگر ان پرعمل درآمد نہ کیا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے کہا کہ ماہانہ اسکورنگ کے ذریعے بھی ایم ایس صاحبان کی کارکردگی کو مانیٹر کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes