اوکاڑہ;ڈکیتی اور چوری کی سات مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور مویشیوں سے محرو م

Published on November 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 149)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی/شیخ ندیم شیراز)ڈکیتی اور چوری کی سات مختلف وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فون، موٹرسائیکلوں اور مویشیوں سے محرو م ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ عدیکلے سہاگ کا رہائشی شاہ نواز اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں قصبہ فرید کوٹ سہاگ کے قریب آتشیں اسلح سے مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلح کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ 36-37 ٹوآر اے کے رہائشی محمد اعظم خاں نے اپنی موٹرسائیکل سبزی منڈی اوکاڑہ کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔تیسری واردات میں نواحی قصبہ باہنی چنڈور کے رہائشی فیصل نصیر نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ بصیرپور کے رہائشی امیر حمزہ نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ 56 ٹوایل کے رہائشی رانا محمد نعمان کے احاطہ سے نامعلوم چور 4 لاکھ روپے مالیت کی بھینس چُرا کر لے گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ لشاری کے رہائشی شاہ نواز کے احاطہ سے نامعلوم چور 2 لاکھ روپے مالیت کی بھینس چُرا کر لے گئے۔ساتویں واردات میں نواحی قصبہ 23 ڈی کے رہائشی محمد یسٰین بھٹی کے رقبہ سے نامعلوم چور 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ٹرانسفارمر بجلی چُرا کر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy