صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈزفرسٹ ایئرکے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان17 نومبر کو کریں گے

Published on November 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب کے تمام بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان 17 نومبر کو کریں گے۔سیکرٹری فیصل آباد تعلیمی بورڈڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے بتایا کہ نتائج ایجوکیشن بورڈ فیصل آبادکی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pkپر اپ لوڈ ہونے کے علاوہ سی ڈیز پر بھی دستیاب ہوں گے۔سیکرٹری بورڈنے بتایاکہ انٹر پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) کے امتحان کے نتائج کی سی ڈیز کی بکنگ16 نومبر2022تک بورڈ کی نامزد کردہ بنک برانچز یو بی ایل کوتوالی روڈ فیصل آبادبرانچ اور یو بی ایل بورڈ برانچ میں ہوسکے گی جبکہ امتحان انٹرپارٹ ون کے نتائج کی سی ڈی17 نومبر کی صبح 10 بجے اسی بنک سے ہی جمع کروائی گئی فیس کا اصل چالان فارم دکھا کر حاصل کی جا سکے گی جس بنک میں سی ڈیزکے حصول کیلئے ایڈوانس بکنگ کروائی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 پر رابطہ کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے طلبا و طالبات کو گھر بیٹھے موبائل فون پر رزلٹ دیکھنے کیلئے ایس ایم ایس کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے لہٰذا17نومبر کوفیصل آبادبورڈکے زیر اہتمام امتحان دینے والے طلبا و طالبات نمبر 800240،ڈی جی خان کے طلبا 800295 گوجرانوالہ کے 800299 راولپنڈی کے 800296 لاہور کے80029 بہاولپور کے 800298سرگودھا کے800290ساہیوال کے800292اور ملتان کے طلبا و طالبات 800293 پر اپنا رول نمبرسینڈ کر کے گھر بیٹھے اپنے نتائج معلوم کر سکیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog