کھوئی رٹہ،غیر معیاری کھانوں سے شہری مختلف امراض میں مبتلا، فوڈ اتھارٹی خاموش

Published on November 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

سیری (یواین پی)کوئٹہ کیفے کے پراٹھوں نے کھوئی رٹہ کے نوجوانوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیاغیر معیاری آئل کے استعمال سے بیماریاں پھیلنے لگیں فوڈ اتھارٹی نے بھی چپ سادھ کی عوام کا کوئٹہ کیفے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ میں قائم کوئٹہ کشمیر کیفے کے نام سے بائی پاس روڈ پر واقع ہوٹل میں ناقص آئل اور غیر معیاری اشیا کے استعمال سے متعدد نوجوان بیمار پڑ گئے،ایک دن کا آٹا ڈیلیوری کم ہونے کی وجہ سے کئی کئی روز تک استعمال کیا جاتا ہے اور آئل بھی انتہائی غیر معیاری استعمال کیا جاتا ہےاس ہوٹل سے تواتر کے ساتھ پراٹھے کھانے اور چائے پینے والے متعدد نوجوان مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگےصفائی کا بھی انتہائی ناقص نظام ہونے کی وجہ سے ہوٹل میں بدبو نے ڈیرے ڈال لئے ،ہوٹل پر کام کرنے والے ملازمین کے گندے کپڑوں ،ٹیںبلوں پر پڑے گندے گلاسوں اور دیگر برتنوں نے بھی ہوٹل پر آنے والے کسٹمرز کا جینا دو بھر کر رکھا ہے عوام علاقہ نے فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران ،کھوئی رٹہ انتظامیہ سے ہوٹل پر چیکنگ اور کارروائی کا مطالبہ کر دیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题