اوکاڑہ ،کبڈی میچ کا بڑا ٹاکرا ، پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا

Published on November 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی /شیخ ندیم شیراز )جناح اسٹیڈیم میں ہونے والے کبڈی میچ کو دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین موجود تھے میچ شروع ہونے سے پہلے 1122کے عملے نے مارچ پاسٹ کیا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو ٹیمیں بھی موجود تھیں پاکستان گرین ٹیم کی قیادت کبڈی کے انٹرنیشنل کھلاڑی شفیق چشتی نے کی جبکہ پاکستان وائٹ ٹیم کی قیادت انٹرنیشنل کھلاڑی بلال اسلم نے کی اور یہ میچ پاکستان گرین ٹیم نے جیت لیا اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے دل کھول کر دونوں ٹیموں کو خوب داد دی اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی کاٹھیا وزیر اعلی پنجاب کے سیاسی مشیر میاں عبدالرشید ۔چوہدری سلیم صادق ودیگر نے ونر ٹیم ۔رنر اپ ٹیم میں کیش پرائز اور انعامات تقسیم کیے جبکہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی طرف سے مہمانان گرامی میں شیلڈیں تقسیم کی گئیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes