فیصل آبادکرائم ڈائری۔۔۔ ایم ایس مہرکے قلم سے

Published on November 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

فیصل آبادکرائم ڈائری۔۔۔ ایم ایس مہرکے قلم سے
فیصل آباد، پولیس کی وردی پہن کر گھومنے والا نوجوان رنگے ہاتھوں گرفتار
سمن آباد مدنی چوک سے پولیس کی وردی پہن کر گھومنے والا نوجوان پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی اسد جمیل نے لوگوں کی اطلاع پر سمن آباد مدنی چوک سے پولیس یونیفارم پہن کر گھومنے والے نوجوان محمد عثمان ولد محمد پرویز سکنہ نثار کالونی گلی نمبر19 کو قابو کیا تو وہ پولیس بازپرس کی تو وہ معقول جواب نہ دے سکا۔
فیصل آباد،نہر کنارے سے دو ہفتہ قبل مرنے والے نشئی کی نعش برآمد
عبداللہ پور نہر کنارے سے دو ہفتہ قبل مرنے والے نشئی کی نعش برآمد‘ منصور آباد پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو الائیڈ ہسپتال شعبہ اناٹامی میں رکھوا کر متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی۔بتایا جاتا ہے کہ عبداللہ پور نہر کنارے 36سالہ نامعلوم نشئی زندگی کی بازی ہار گیا، تعفن اٹھنے پر شہریوں نے پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے نعش تحویل میں لیکر قریبی مساجد میں اعلانات کروائے تاہم شناخت نہ ہونے پر نعش ہسپتال منتقل کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص جو بظاہر نشئی معلوم ہوتا ہے اور تقریباً دو ہفتے قبل زندگی کی بازی ہار گیا اور نعش نہر کنارے جھونپڑی میں پڑی رہی، تعفن اُٹھنے پر مذکورہ شخص کی نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر طالبہ سمیت 3 خواتین کو اغواء کر لیا
گورونانک پورہ سے نوجوان جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر طالبہ سمیت 3 خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی‘گورونانک پورہ کے رہائشی عبداللہ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا بھائی عدیل گھر سے کاغذات کی فوٹوکاپی کروانے گیا واپس نہ آیا جسے نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔جبکہ رضاآباد کے علاقہ محلہ جمیل پارک کی سمیہ لطیف کالج گئی واپس نہ آئی۔ جھنگ روڈ سٹاپ کے رہائشی ارشد کا کہنا ہے کہ اسکی بیوہ بیٹی حسینہ کو کسی کا فون آیا وہ گھر سے گئی واپس نہ آئی جبکہ سرگودھا روڈ کے علاقہ عثمان ٹاؤن کے رہائشی لیاقت مسیح نے بتایا کہ اسکی جواں سالہ بیٹی ثناء کو بازار جاتے ہوئے اوباش ملزمان خرم مسیح وغیرہ نے اغواء کر کے فرار ہو گئے
فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چو ری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں اضافہ
شہر اور گردونواح میں چو ری،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، مزید 65سے زائد وارداتیں‘وارداتوں میں لا کھو ں کا نقصان،‘ سرراہ ڈاکوؤں نے نہتے شہریوں سے بھاری مالیت کی نقدی‘ طلائی زیورات لوٹ لیے‘ چوروں نے بھی درجنوں گاڑیاں‘ مویشی چرا لیے،مزاحمت پر دو افراد لہولہان، پولیس وارداتوں کا سراغ نہ لگا سکی۔تفصیلات کے مطابق 202 رب بھائی والا میں مسلح افراد نے مزاحمت پر نوجوان احسن ولد اسلم کو گولی مار کر مضروب کر دیا۔ ٹھیکریوالا کے علاقہ میں علی کو تشدد کا نشانہ بنا یا، لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں ناظم آباد میں عامر علی سے 26ہزار کی نقدی وزیورات لوٹ لیے گئے‘ 263 رب میں نامعلوم چور خلیل کی بیٹریاں مہ کمپریسر لے اُڑے‘ 262 رب میں چور ٹرانسفارمر لے گئے‘ فوجی چوک میں قمر عباس کے گھر سے چور 6لاکھ 89ہزار کی نقدی وزیورات چوری کر لیے گئے، 26 ج ب میں محمد ساجد کی موٹرسائیکل چور لے گئے‘ رحمان ولاز میں وسیم کی 6لاکھ کی نقدی وزیورات چوری، 68 ج ب میں حفیظ سے نقدی 45سو‘ موبائل فون چھین لیا گیا‘ کریم ٹاؤن میں وقاص کی گاڑی چور لے گئے‘ گھمکول چوک میں ثاقب علی کا رکشہ چوری ہو گیا، گلبہار کالونی میں رضا‘ برکت پورہ میں تجمل‘ جنرل ہسپتال میں عابد کی گاڑیاں چوری ہو گئیں‘ 100 رب میں زاہد اقبال‘ 76 رب میں صدام‘ جڑانوالہ میں نسیم‘ اسماعیل آباد میں شوکت کانسٹیبل‘ 59 رب میں امیر علی‘ 123 گ ب میں شفیق، 53 گ ب میں اعجاز احمد کو وارداتوں میں لوٹ لیا گیا۔بھائی والا میں بابر جاوید کا رکشہ چوری ہو گیا‘ کلاس پارک سے رضوان‘ فیڈمک سے عاطف‘ اکبر چوک میں طلحہ‘ مہندی محلہ سے عادل‘ نشاط آباد میں ذیشان‘ ملت چوک سے عامر‘ فتح آباد میں جمیل‘ نعمت کالونی میں شفیق‘ بابر چوک میں کلیم اللہ کو لوٹ لیا گیا۔
قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان زندگی کی قید سے آزاد، سزائے موت کے قیدی کا اقدام خودکشی
فیصل آباد سنٹرل جیل میں بند قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان زندگی کی قید سے آزاد ہو گئے جبکہ سزائے موت کے قیدی کا اقدام خودکشی‘ جیل انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کرنے والے قیدی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔بتایا جاتا ہے کہ تھانہ چک جھمرہ کے مقدمہ قتل میں ملوث قیدی سیف اللہ ولد سلمان اور تھانہ صدر کمالیہ کے مقدمہ قتل میں ملوث قیدی اللہ دتہ ولد فلک شیر سکنہ 510 گ ب سنٹرل جیل میں بند تھے، گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سید نجف علی شاہ نے بتایا کہ تھانہ میلہ سرگودھا کے مقدمہ قتل میں سزائے موت کا قیدی شہباز سنٹرل جیل میں چکی میں بند تھا اور اس نے جیل انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کی خاطر تیز دھار چیز سے جسم پر کٹ لگا کر خود کو زخمی کر لیا اور خودکشی کی کوشش کی، علم ہونے پر جیل ہسپتال میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے میڈیکل آفیسر کی رپورٹ کے بعد مذکورہ قیدی کے خلاف زیردفعہ 325 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے

 

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes