اوکاڑہ کی کرائم ڈائری،شیخ ندیم شیراز کے قلم سے

Published on November 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 214)      No Comments

اوکاڑہ کی کرائم ڈائری،شیخ ندیم شیراز کے قلم سے
لاکھوں روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج
اوکاڑہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی محمد ذیشان افضل ولد محمد افضل کو عبدالخالق ولد غلام رسول نے 544073 روپے مالیت کا چیک دیا جو بنک سے جعلی ثابت ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے
چوری کی تین مختلف وارداتوں میں چور ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل لے اڑے
چوری کی تین مختلف وارداتوں میں چور ہزاروں روپے نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل چُرا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلزار کالونی اوکاڑہ کے رہائشی غلام علی نے اپنی موٹرسائیکل الائیڈ سکول کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ بصیرپور کے رہائشی تصدق کی آڑھت سے نامعلوم چور 23500 روپے نقدی اور موبائل فون چُرا کر لے گئے۔تیسری واردات میں نواحی قصبہ جبوکہ کی رہائشی آسیہ بی بی دختر محمد وارت کے پرس سے غلام محمد ولد غلام رسول 48 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چُرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں
چودہ افراد سے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور ناجائز اسلح برآمد
اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے چودہ افراد سے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور ناجائز اسلح برآمد کرکے اُن کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے نواحی قصبہ 31 ٹوایل کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش منیر احمد ولد شاہ مقیم سے 2 کلو 440 گرام چرس، نواحی قصبہ چوچک کے رہائشی علی شیر ولد نہالا سے 530 گرام چرس، نواحی قصبہ رینالہ خورد کے رہائشی طلحہٰ وقاص ولد محمد شریف سے 20 لیٹر شراب، نواحی قصبہ کالووال کے رہائشی ارشد محمود ولد عبدالغفور سے 15 لیٹر شراب، نواحی قصبہ باقر کے مہار کے رہائشی بابر علی ولد رحمت علی سے 20 لیٹر شراب، نواحی قصبہ کالووال کے رہائشی محمد سعید ولد محمد صدیق سے 20 لیٹر شراب، نواحی قصبہ 13 ون آر کے رہائشی محمد رزاق ولد نذر محمد سے 17 لیٹر شراب، نواحی قصبہ اے 36 جیڈی کے رہائشی اللہ یار ولد سکندر سے 30 بورپسٹل، نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی فیاض ولد محمدیار سے 30 بورپسٹل، نواحی قصبہ قادر آباد کے رہائشی مبشر علی ولد محمد رمضان سے 12 بور بندوق، نواحی قصبہ صالحوال کے رہائشی محمد اشتیاق ولد محمد یونس سے 30 بورپسٹل، نواحی قصبہ حویلی لکھا کے رہائشی محمد یسٰین سے 12 بوربندوق، نواحی قصبہ 32 ٹوآر کے رہائشی محمد بلال ولد محمد اشرف سے 30 بورپسٹل،نواحی قصبہ موضع تاتار کے رہائشی غلام قمر ولد سکندر علی سے 30 بورپسٹل اور نواحی قصبہ ستگھرہ کے رہائشی کاشف یار ولد محمد یار سے 12 بورکاربین برآمدکرکے اُن کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme