لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا

Published on November 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

لاہور (یواین پی) لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تعین کیا جا رہا ہے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس طرف سے آیا؟طیارے سے کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر متعلقہ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں،ڈرون طیارے میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ بھی لگا ہوا ہے جس کی تفتیش جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes