ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد نے گیارہویں جماعت سالانہ(اول)2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا

Published on November 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) سالانہ (اول) 2022ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج کی سادہ و پروقار تقریب چیئرمین بورڈوکمشنر فیصل آباد ڈویژن محمد شاہد نیازکی زیرصدارت چیئرمین آفس میں منعقد ہوئی جس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ’ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی’ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹربابر ڈوگر ‘ پی ایس ٹو چیئرمین احسان احمد’سینئر ہارڈویئر ٹیکنیشن آفتاب احمداور پی آر او ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 10 بجے دن چیئرمین بورڈ محمد شاہد نیازنے بٹن دبا کررزلٹ آن لائن کیا جس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹ.پر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ (گیارہویں جماعت) سالانہ (اول)2022 ء میں کل112614طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے51657پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب45.87 فیصد رہا انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد’ جھنگ’ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباء وطالبات کیلئے الگ الگ 365امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ طلباء وطالبات کوپیپر دینے کیلئے دور دراز علاقوں کے سنٹروں میں نہ جانا پڑے بلکہ ان کے اداروں کے قریب ہی واقع امتحانی مراکز میں انہیں یہ سہولت میسر رہے۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر سلیم تقی شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق طلباء وطالبات کو سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پرپہنچانے کے عملی مظاہرہ کے تحت انہیں رزلٹ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی معلوم کرنے کی سہولت دی گئی ہے جس کا طریقہ یوں ہے کہ امیدوار موبائل فون پر اپنا رول نمبر لکھ کر 800240 پر بھیج دے جس کے فوری بعد اسے رزلٹ سے متعلق جوابی ایس ایم ایس موصول ہو جائے گا۔اس موقع پر چیئرمین بورڈ و کمشنر فیصل آباد ڈویژن محمد شاہد نیاز نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بچوں کے بہترین مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی سی سی کے وضع کردہ سخت ایس او پیز کے مطابق مارکنگ کا عمل انتہائی احتیاط ‘ محنت اور بھرپور توجہ کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی بچے کے ساتھ کوئی ظلم و زیادتی نہ ہواور اسے اس کی محنت کا بھرپور ثمر ملے کیونکہ یہی بچے پاکستان کا شاندار مستقبل ہیں جو انشاء اللہ تعالیٰ کل کو وطن عزیز کی باگ ڈور سنبھالیں گے انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کو یقین ہے کہ نتائج الحمداللہ شفاف اور غلطیوں سے پاک ہیں تاہم طلباء وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی حاصل ہے ایسے بچے جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق تذبذب یاغیریقینی صورتحال کا شکار ہوں وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کی درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں ایسے طلباء وطالبات جن کی جوابی کاپیوں میں کوئی غلطی پائی گئی تونہ صرف ان کا تصحیح شدہ رزلٹ فوری جاری کیا جائے گا بلکہ انہیں ری چیکنگ کی ادا کردہ فیس بھی واپس کر دی جائے گی۔ترجمان بورڈ ساجد حسین نقوی کے مطابق اس سلسلہ میں اگر کسی کو مزید معلومات درکار ہوں تو وہ کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی کے دفتری فون نمبر0412517710 یا 0419330366پر رابطہ کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题