کرپشن کا خاتمہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اکبر ایوب خان

Published on May 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

Graphic1
ہری پور ۔۔۔ صوبائی مشیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، صحت و تعلیم کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور میں چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے صوبہ کے پی کے اکبر ایوب خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائینگے اور ترقیاتی کاموں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog