انسان نصاب سے زیادہ عمل سے سیکھتاہے، ڈاکٹریاسمین راشد

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

لاہور(یواین پی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے آگاہی سیمینارکے شرکا سے اپنے خطاب میں کہاکہ انسان نصاب سے زیادہ عمل سے سیکھتاہے۔خدمت انسانیت ایک بہت بڑاجذبہ ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب میں آرگن پروکیورمنٹ سیل کے تحت زندگی میں اورموت کے بعداپنے اعضا عطیہ کرنے والے افراد کی آن لائن رجسٹریشن کررہے ہیں۔مریض کسی قسم کی براہ راست رہنمائی اورمشاورت حاصل کرنے کیلئے ہیلپ لائن 1109 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی لاہور، راولپنڈی، ملتان اورفیصل آبادمیں قائم دفاترکے ذریعے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes