کاہنہ انویسٹی گیشن پولیس ان ایکشن،تیزاب گردی کے ملزمان گرفتار

Published on November 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

دیگر افراد سے تعلقات پر آصف نے اپنے دوست کے ہمراہ تیزاب پھینکا
صواآصل (یو این پی)کاہنہ کے علاقہ گلی گرد وارے والی میں 25سالہ خاتون پر تیزاب ڈال دیا گیا چہرہ اور جسم کے مختلف حصے جھلس گئے انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ نے پرلیس افسران کی سربراہی میں جدید سائنسی آلات اور ٹیکنالوجی کی مدد سے تین ملزمان گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق 25سالہ تہمینہ بی بی کے آصف حجام سے ناجائز تعلقات تھے جو کہ سات سال سے آصف کے ہمراہ رہائش پزیر تھی جھگڑے کے بعد فیکٹری میں تہمینہ کے دیگر افراد سے بھی ناجائز تعلقات ہو گئے آصف نے دلبرداشتہ ہوکر اپنے دوست رزاق کے ہمراہ نو نومبر کو تہمینہ پر تیزاب ڈال دیا اور موقع سے فرار ہوگئے کاہنہ انچارج انویسٹی گیشن قمر ساجد نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور دیگر افسران کی سربراہی میں جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی آلات کی مدد سے ملزمان کوگرفتار کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان میں آصف،رزاق اور ظفر اقبال شامل ہیں ظفر اقبال دکاندار ہے جو کہ تیزاب فروخت کرنے والا تھا انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ قمر ساجد کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ کی تفتیش مکمل کر کے دہشت گردی کورٹ میں جمع کروایا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes