امن و امان کی بحالی عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہیں بشیر احمد بروہی

Published on November 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

نواب شاہ (یواین پی ) ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی نے بطور ایس ایس پی سانگھڑ ضلع سانگھڑ کا چارج لے لیا بشیر احمد بروہی ایس ایس پی سانگھڑ نے کہا کے امن و امان کی بحالی عوام کی جان و مال کی حفاظت اور مظلوم کو بروقت انصاف کی فرہمی اولین ترجیحات میں شامل ہیں میرے دروازے عوام کے بہترین مفاد میں 24 گھنٹے کھولیں ہیں۔جرائم پیشہ منشیات فروش عناصر، روپوش و اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں،میں بحثیت سپہ سالار ضلع سانگھڑ فرنٹ لائن پر رہے کر ضلع کو منشیات و دیگر برائیوں سے پاک کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل استعمال کرتے ہوئے ایک بہترین معاشر کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کروں گا عوام و صحافی برادری سے بھی اپیل کرتا ہوں چھپے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری میشن میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں صحافی برداری کی تہدل سے عزت کرتا ہوں صحافی برادری پولیس محکمے کے لیے آنکھ اور کان کی منند ہیں اور ملک کا اہم ستون ہیں جرائم کی روک تھام و نشاندہی میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کرتے آرہے ہیں جو کوئی امن و امان میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کرے گا بروقت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی قانون سب کے لیے برابر ہے قانون سے بڑ کر کوئی نہیں میں خود روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی آفس آئے ہوئے سائلین سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقات کروں گا محکمے پولیس سے منسلک مسئلے مسائل کے بروقت حل کے لیے میرٹ کی بنیاد پر فصلے جاری کروں گا جو پولیس آفسر اپنی حدود میں کرائم و امن و امان پر کنٹرول کرنے میں نکام ثابت ہوا ایسے آفسر کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے جبکہ اچھی کارکردی کے حامل پولیس آفسران کے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شباشی و انعامات سے نوازا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog