فیصل آباد، سردی میں اضافے کے ساتھ انڈوں کی فی درجن قیمتو ں میں 30روپے اضا فہ

Published on November 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 73)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،سردی میں اضافے کے ساتھ انڈوں کی فی درجن قیمتو ں میں 30روپے اضا فہ،برائلرمرغی کی قیمتو ں میں بھی 30سے 40روپے فی کلو اضافہ،قیمت 400 روپے کلوتک پہنچ گئی، جبکہ پیا ز 250روپے فی کلو ٹما ٹر 200روپے کلو,دودھ,دہی,گوشت دیگر پھل اور سبزیو ں میں بھی اضا فہ ہوگیا, ضلعی انتظا میہ منافع خوروں کے سامنے بے بس تفصیلات کے مطابق فیصل آباد اور گرد ونواح میں منافع خوروں نے ”ات“ مچا دی ہے، آٹے‘ دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے لوگوں کو شدید پریشان کر دیاہے،آٹا‘ دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ‘ پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور‘ مہنگائی کے طوفان نے عوام سے دن کا سکون اور راتوں کی نیندیں چھین لیں‘ ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لوٹنے لگی۔سرد ی میں اضافے کے ساتھ انڈے کی فی درجن قیمتو ں میں 30روپے اضا فہ،انڈے کی فی درجن 240 قیمت سے بڑھ کر 270روپے ہو گئی،برائلر مرغی کی قیمتو ں میں بھی 30روپے اضا فے ساتھ قیمت 400 روپیتک بڑاگوشت700رو پے چھوٹاگوشت1600روپے فروخت ہورہا ہے،پیا ز 250روپے فی کلو ٹما ٹر 200روپے کلو,دودھ150روپے اور دیگر پھل اور سبزیو ں میں بھی اضا فہ جبکہ پھل تو عام آدمی کی پہنچ سے ہی دور ہو گئے ہیں، ستم بالائے ستم یہ کہ ناجائز منافع خوروں کو روکنے والا کوئی نظر نہیں آتا اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صورتحال میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کی بجائے چپ سادھ رکھی ہے، فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مہنگائی سے عام آدمی پہلے ہی سخت پریشان ہے اور مانچسٹر آف پاکستان میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کر کے رہی سہی کسر بھی نکال کر رکھ دی ہے، عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو ”لگام“ ڈالنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes