محکمہ کھیل سندھ کے چیف انجنیئر کا ضلعی افسران کے ہمراہ مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراؤنڈ کا دورہ

Published on November 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی جانب سے ارسال کی گئی سفارشات اور کاوشوں سے اور محکمہ کھیل سندھ کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر بھیجے گئے چیف انجنیئر کراچی نجم الدین شیخ کی سربراہی میں ایک وفد نے مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراونڈ کا تفصیلی دورہ کرکے تمام صورتحال کا جائزہ لیا- اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٽس افسر محمد شریف گجر ، ڈپٹی کمشنر کے پی ایس او ندیم اختر میمن، سابقہ صدر اسپورٽس ایسوسیئشن احمد علی بلوچ و دیگر متعلقہ افسران اور کھلاڑیوں کے علاوہ علاقائی معززین بھی موجود تھے- اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٽس افسر محمد شریف گجر نے چیف انجنیئر اسپورٹس سندھ کو مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراؤنڈ کیلئے مطلوبہ ضروریات اور سہولیات کی فراہمی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے درپیش تمام مسائل سے بھی آگاہ کیا اور انہیں مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراونڈ میں سہولیات کی فراہمی اور بہتری کے متعلق مختلف تجاویزات بھی پیش کی، جس پر چیف انجنیئر اسپورٹس سندھ نے کہا مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراونڈ میں گراؤنڈ کی پچنگ، گراؤنڈ کے باؤنڈری وال کو چاروں طرف سے لوہے کی گرل، نئے کمروں کی تعمیر، اسٹیڈیم کی مکمل تزئین و آرائش اور مرمتی کام کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف کھیلوں کے سامان سمیت تمام مطلوبہ چیزیں فراہم کی جائینگی تاکہ یہاں کے نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہو سکیں اور انہیں منشیات جیسی لعنت اور دیگر سماجی برائیوں سے بھی بچایا جا سکے، اور وہ آگے چل کر کھیلوں کے مقابلوں میں اپنا اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں- انہوں نے کہا کہ جلد ہی مکلی کرکٹ اسٹیڈیم گراؤنڈ کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائینگے- اس ضمن میں محکمہ اسپورٽس نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف گامزن کرنے کیلئے سندھ بھر کے تمام شہروں میں کھیلوں کے فروغ، کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے کوشاں ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes