مانسہرہ سے اغواء ہونے والی دوشیزہ کو مانسہرہ پولیس نے بازیاب کر لیا

Published on November 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی) مانسہرہ سے اغواء ہونے والی دوشیزہ کو مانسہرہ پولیس نے بازیاب کر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی مانسہرہ کی حدودلمبی ڈھیری سےایک ماہ قبل اغواء ہونیوالی لڑکی کوشعبہ تفتیش تھانہ سٹی مانسہرہ نے کامیاب کاروائی اور انتہائی باریک بینی سے تفتیشی عمل جاری رکھتے ہوئے تفتیشی آفیسر محمد ارشد خان کی نگرانی میں کامیاب کاروائی کے ساتھ ٹائون شپ مانسہرہ سے بازیاب کر کے عدالت میں پیش کرنے کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا،بتایا جاتا ہے کہایک ماہ قبل لمبی ڈھیری سے مانسہرہ جا نے والی دوشیزہ راستے میں سے غائب ہو گئی تھی۔جسکے بھائی کی رپورٹ پر تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہو کر سجاد اے ایس آئی نے تفتیش شروع کی۔اور مغویہ کو ٹاؤن شپ سے برآمد کر کے مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں سے وہ والدہ کے حوالہ کر دی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy