اوکاڑہ،پولیس ان ایکشن ،مدرسے کے2طالب علم تلاش کے بعد ورثا کے حوالے

Published on November 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) گزشتہ روز مدرسے میں زیر تعلیم 2طالبعلم اچانک لاپتہ ہو گئے تھے،جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمدفرقان بلال نے نوٹس لیتے ہوئے بچوں کی فوری بازیابی کے لئے احکامات جاری کئے۔پولیس نے سوشل میڈیا کے مختلف فورمز پر لاپتہ بچوں کی تصاویر اور کوائف شئیر کئے مقامی پولیس بچوں کی بازیابی کے لئے لمحہ بہ لمحہ پروفیشنل فرائض سر انجام دیتی رہی،8گھنٹے بعد بازار کے چوکیدار کو دونوں بچے نظر آئے تو اس نے پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تصاویر کے ساتھ بچوں کی شکلیں ملنے پر مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ سٹی رینالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بچے ورثاء کے حوالے کئے،بچوں کے لواحقین نے پروفیشنل پولیسنگ کی وجہ سے لاپتہ بچوں کی بازیابی پر ڈی پی او اوکاڑہ اور مقامی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy