ملک میں اس وقت تمام جماعتیں ایک ٹیم بن کر کام کر رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان

Published on November 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

سکھر(یواین پی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کے لیے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں۔ آرمی چیف کی تقرری کا جن کے پاس اختیارہے ان پراعتماد کیا جائے۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہا کہ ملک میں اس وقت تمام جماعتیں ایک ٹیم بن کر کام کر رہی ہیں، سیلاب نے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی توڑ دی ہے، کل لمبے عرصے بعد ہم نے شکار پور میں جلسہ کیا، ہمارے جلسوں میں عوام کی کوئی کمی نہیں، عوامی رابطوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی، فتنے (عمران خان) کا ہم مقابلہ کریں گے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کی تقرری ایک معمول کا عمل ہے، ہمیشہ تقرری ہوتی ہے اس دفعہ کوئی پہلی بارنہیں ہورہی، یہ (عمران خان) اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کے لیے ہمیں اوردفاعی ادارے کوبھی بلیک میل کررہے ہیں، اس حوالے سے تقرری آئین اورمیرٹ پر ہونی چاہیے، یہ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ ہے۔ آرمی چیف کی تقرری کا جن کے پاس اختیار ہے ان پراعتماد کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes