آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم ہاوس کو موصول ہو گئی

Published on November 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیر اعظم ہاوس کو موصول ہو گئی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی انصار عباسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو جی ایچ کیو سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے 6 ناموں پر مشتمل سمری موصول ہو گئی ہے۔ سمری میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme