اوکاڑہ ، میلاد درودوسلام کی بارش ،دیوان احمد مسعود چشتی آستانہ عالیہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر پاکپتن کی شرکت

Published on November 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) 33فورایل چنڑانوالہ میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰے منعقد ہوئی جس میں جید علمائے کرام مشائخ عظام پیران کرام اور ثناء خواں مصطفیٰ ،کثیر تعداد میں عاشقان رسول موجود تھے محفل پاک کا آغاز قاری سعید احمد نقشبندی نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ نقابت کے فرائض الحاج صاحبزاد تسلیم احمد صابری ،شکیل احمد خاں قادری نے ادا کیے معروف ثناء خواں مصطفیٰ حافظ نور سلطان صدیقی ،محمد شہزاد حنیف مدنی ،محمد زوہیب اشرفی ،عبد الفغار نظامی ،حافظ محمد ریحان روفی ،محمد اعظم قادری ،محمد ہمایوں قادری ،محمد طیب طاہر حمیدی سیالوی نے سرکار دوعالم محبوب خدا حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی بارگاہ اقدس میں درودشریف ہدیہ نعت پیش کی محفل پاک میں دیوان احمد مسعود چشتی آستانہ عالیہ پاکپتن شریف ،پیر سید محمود الحسن نوشاہی قادری آستانہ عالیہ موہل شریف موسیٰ خاں ،صاحبزاد سہیل اسلم نوشاہی قادری نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک شمشاد حسین نوناری کی جانب سے اپنے والدین کے الصیال ثواب کیلئے حاضرین مجلس میں دو عمرہ کے ٹکٹ بھی دیئے محفل پاک کے راستے کو برقی قمقوں ڈیکوریشن لائٹس سے سجایا گیا مفتی محمد حنیف قریشی نے خطاب سے رنگ وبہار کا سماں باندھ دیا پورے گاؤں میں لنگر مصطفیٰ کا انتظام کیا گیا تھا آخر میں اہل گاؤں اور ملکی سلامتی کیلئے حضرت علامہ مولانا پیر محبوب الحسن نوشاہی قادری نے خصوصی دعا فرمائی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme