روزگار کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے میاں عبد الر شید بوٹی

Published on November 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی میاں عبد الر شید بوٹی اور قائمقام ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ نے کہا ہے کہ لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے لوگوں کو سرکاری ادارو ں میں ملازمتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے معذور ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں صوبہ کی معاشی ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا اور صوبہ کو وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے ویژن کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی کے 13 معذور ملازمین جو کہ کنٹریکٹ پر 2016 میں عارضی ملازمین بھرتی ہوئے تھے کو مستقل کئے جانے کے تقرر نامے تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او میونسپل کمیٹی عمر نسیم،سپرنٹنڈنٹ قیصر بشیر ناگی،پی ٹی آئی راہنما آصف گجر،میونسپل آفیسر آئی اینڈ ایس حافظ طلعت ،میونسپل آفیسر فنانس چوہدری محمد اسلم بھی موجو دتھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی میاں عبد الر شید بوٹی اور قائمقام ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ نے 17اے کے تحت مستقل بنیادوں پر بھرتی ہونے والے 3ملازمین کو بھی تقرر نامے دئیے انہوں نے تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین اپنی سرکاری ذمہ داری کو فرض سمجھ کر ادا کریں اور اس سلسلہ میں لوگوں کی آسانی اور سہولت کو اولین فوقیت دی جائے انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کرنے والا ادارہ ہے اس کا ہر فرد انتہائی اہم ذمہ داری سے ادا کرتا ہے انہوں نے شہر میں صفائی ستھرائی ،کوڑا کرکٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو دیگر سہولیات کی فراہمی میں میونسپل کمیٹی کے کردار کو بھی سراہا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme