ضلع میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم28نومبر تا 30نومبرچلائی جائیگی،ڈپٹی کمشنر

Published on November 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

سیالکوٹ(یواین پی) ضلع میں تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم28نومبر تا 30نومبرچلائی جائیگی، یکم دسمبر اور دو دسمبر کو دو روزہ فالو اپ مہم ہوگی، اس دوران پانچ سال تک عمر کے 7لاکھ67ہزار880بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے، ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی فنانس سیدہ آمنہ مودودی، اے سی ایچ آر اسما خلیل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر احمد ناصر، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر قیصر اقبال مختلف محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع سیالکوٹ کی چار تحصیلوں، 124یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کے لئے 2676موبائل ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گی، 133فکسڈ اور 69ٹرانزٹ ٹیمیں تعینات کی جائیں گی، 536ایریا انچارج،129 یو سی ایم اوز بھی فرائض سرانجام دینگے جبکہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنر اور ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں گے۔ اجلاس میں بتایا کہ ضلع کی 100یونین کونسلوں میں خیمہ بستیوں میں اور سیزنل ہجرت کرنیوالے خاندانوں کے 6484بچوں اور گزشتہ مہم میں عدم دستیاب بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر قطرے پلائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ خرم نیازی نے کہا کہ سیالکوٹ میں سیوریج کے پانی سے پولیو وائرس ملنے کے بعد یہاں خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے اور آئندہ مہینوں کے دوران مزید انسدادپولیو مہم بھی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ سو فیصد بچوں کی کوریج کے لئے محکمہ صحت، تمام ڈیپارٹمنٹس کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اسکے ساتھ والدین، علما کرام، این جی اوز، میڈیا کے نمائندوں کا بھی تعاون حاصل کیا جائے گا جبکہ انسداد پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے لئے پولیس جامع پلان وضع کرے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme