محنت کا معقول معاوضہ دلوانے کے لئے زرعی منڈیوں کے نظام میں اصلاحات کا عمل جاری ہے حسین جہانیاں گردیزی

Published on November 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صوبہ میں146 زرعی منڈیوں کو آپس میں لنک کیا جا رہا ہے ۔ان ماڈل منڈیوں میںکاشتکاروں کی فلاح کے پیش ِ نظر کسان پلیٹ فارم کا قیام او اینڈرائیڈ ایپلکیشن” منڈی ایپ” کے ذریعے مارکیٹ فیس وصولی کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ مڈل مین کا کردار محدود کیا جا سکے اور کاشتکاروں کو اُن کی محنت کا پورا معاوضہ مل سکے۔اس کے علاوہ ماڈل منڈیوں میںزیادہ سے زیادہ شجرکاری بھی کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے جڑانوالا ضلع فیصل آبادمیں فروٹ و سبزی منڈی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے مزید کہا کہ زرعی منڈیوں سے ناجائز تجاوزات سے پاک رکھنے کے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں اور ماڈل منڈیوں میں مارکیٹ فیس کا شیڈول،کمیشن اور روزانہ کے نرخ واضح جگہوں پر آویزاںجا رہے ہیں۔ پامرا ایکٹ کے نافذ العمل ہونے کے بعدزرعی منڈیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جس سے تمام اسٹیک ہولڈرز مستفید ہورہے ہیں۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اب تک100 سے زائد نئی منڈیاں قائم کی گئی ہیں تاکہ کاشتکار براہ راست مستفیدہو سکیں اور مڈل مین کے کردار کو محدود کیا جاسکے۔ کاشتکاروں کو اُن کی محنت کا معقول معاوضہ مل سکے ۔اس کے علاوہ صوبہ بھر میںماڈل منڈیوں میں صفائی ستھرائی کے معیاری انتظامات مکمل انتظامات کئے گئے ہیں اورروزانہ کے آکشن کی بنیاد پر نرخ وضع کئے جارہے ہیں۔اس موقع پرڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد عبدالحمید،ڈائریکٹر اصلاح آبپاشی فصیل آباد سمیت محکمہ زراعت پنجاب کے افسران و ملازمین ا ور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog