بابا فرید شوگر ملزمیں کر شنگ سیز ن کا آغاز، قائمقام ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ اور جنرل مینجر نے افتتاح کیا

Published on November 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) بابا فرید شوگر ملزمیں کر شنگ سیز ن کا باقاعدہ آغاز قائمقام ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ اور جنرل مینجر بابا فرید شوگر ملز جاوید اقبال کاہلوں نے افتتاح کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ آمنہ احسان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زاہد حسین ،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی ، عمائدین علاقہ ،گنے کے کاشتکار اور افسران بھی موجود تھے قائمقام ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ نے کہا کہ شوگر ملز صنعتی شعبہ کا ایک انتہائی اہم جز و ہے اور ان کے بروقت فعال ہونے سے نہ صرف علاقہ میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوتی ہیں بلکہ کاشتکار وں کو گنے کی فصل کا بہتر معاوضہ ملتا ہے گنے کی بر وقت برداشت سے کاشتکار گندم کاشت کر سکیں گے اس موقع پر جنرل مینجر جاوید اقبال کاہلوں نے شوگر ملز کی جانب سے کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،بہتر ریکوری والے گنے کی اقسام کے بیج کی کاشتکاروں کو فراہمی اور گنے کے کاشتکاروں کو تکنیکی رہنمائی کے لئے کئے جانے والے اقداما ت سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes