بورے والا،  10 سالہ کمسن اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل

Published on November 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

بورے والا(یواین پی) میلہ دیکھنے گئے 10 سالہ کمسن کو اغوا اور جنسی درندگی کے بعد قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی،ورثاءکی جانب سےپولیس تھانہ لڈن پر بروقت کاروائی نہ کرنے کا الزام،پولیس نے نعش کھیتوں سے برآمد کرکے کاروائی شروع کردی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تھانہ لڈن کے علاقہ موضع چھجو کا رہائشی 10 سالہ شعیب میلہ دیکھنے کےلئے غلام شاہ گیا ہوا تھا جسکو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیاورثاءکے مطابق بچے کو اپنی مدد آپ کے تحت ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن نہ مل سکا جس پر لڈن پولیس کو 15 کے ذریعے اطلاع دی گئی لیکن پولیس نے روائتی بے حسی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کروانے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا اور کوئی کاروائی جس پر ہم رات بھر پریشانی کے عالم میں بچے کو ڈھونڈتے رہے لیکن کوئی انکی داد رسی کو نہ پہنچا آج صبح بچے کی نعش کھیتوں میں پڑی ملی جسکو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا تھا والدین اور اہل علاقہ نے دوبارہ پولیس کو اطلاع دی تو پولیس کی بھاری نفری اور ڈی پی او وہاڑی موقع پر پہنچ گئے لیکن تاحال کسی بھی ملزم کا سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے پولیس نے بچے کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرکے کاروائی کا آغاز کردیا مقتول بچے کے والدین غم سے نڈھال ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر اگر پولیس رات کو بچے کی بازیابی کےلئے اقدامات کرتی تو یہ افسوسناک واقعہ رونما نہ ہوتا۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ، آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے انصاف کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog