نماز جنازہ میں ڈی پی او فرقان بلال سمیت پولیس افسران و اہلکاران شہید کے اہل خانہ
سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
اوکاڑہ(یو این پی /شیخ ندیم شیراز)تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 24 ٹو ایل کے قریب پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل آصف کی نماز جنازہ طیب شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ڈی پی او اوکاڑہ سمیت ایس ڈی پی اوز افسران پولیس اہلکاروں شہید کے اہل خانہ سیاسی مذہبی سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سلامی پیش کی
اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ محمد فرقان بلال نے کہا کہ اس وطن پر قربان ہونیوالے پولیس کے شہدا ہمارا فخر ہیں پولیس شہدا کی قربانیاں رایئگاں نہیں جائیں گی آصف شہید نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کبھی بھی اس کی شہادت کو نہیں بھولے گی۔ ہمارے شہدا ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے فخر ہے۔ شہید کانسٹیبل آصف کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے