پنجاب میں میونسپل کارپوریشن‘ ٹاﺅن کمیٹی اور یونین کونسلز میں ریکارڈز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

Published on November 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت پنجاب کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ میں میونسپل کارپوریشن‘ ٹاﺅن کمیٹی اور یونین کونسلز میں پرانے ریکارڈز کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ، سیکرٹری یونین کونسلز اور متعلقہ عملہ نے تاریخ پیدائش‘ اموات‘ نکاح نامہ‘ طلاق کے ہاتھ سے تحریر شدہ رجسٹرز فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے نادرا سے ایم او یو سائن کیا ہے جس کے مطابق اموات‘ پیدائش‘ نکاح وطلاق سمیت دیگر پرانے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا تاکہ اس غلطی اور درستگی کے بہانے سے ریکارڈ میں ردوبدل کا احتمال نہ رہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے صوبہ بھر کے اضلاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ‘ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن‘ میونسپل کارپوریشن کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں سیکرٹری یونین کونسلز اور متعلقہ عملہ کو اس بات کا پابند کریں کہ وہ مینوئل ریکارڈ برائے تاریخ پیدائش وموات‘ طلاق نامہ اور نکاح نامہ کی پرتوں‘ رجسٹرڈ فراہم کریں تاکہ نادرا سے مل کر مذکورہ ریکارڈ کو سکین کروایا جائے اور ہر ضلع کا ریکارڈ کمپیوٹر ہو کر ایک جگہ پر میسر ہو گا اور سیکرٹری یونین کونسلز اور متعلقہ عملہ کو کہا گیا ہے کہ وہ پرانے ریکارڈ کے رجسٹرز‘ طلاق‘ نکاح نامہ اور نکاح نامہ کی پرت کو پروفارمہ کے مطابق متعلقہ ضلع میں ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ سی آر ایم ایس کو بھجوائیں گے۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے وفاقی حکومت کو ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار ہوتا ہے جس کیلئے اجازت لینا ہوتی ہے اور پرانا ریکارڈ انتہائی خستہ حال ہو چکا ہے جب اسکو بوریوں میں باندھ کر نادرا آفس جانے سے اس کے ناکارہ ہونے کا احتمال بھی موجود ہے اور بلدیاتی اداروں کا مذکورہ ریکارڈ صرف حکومت پنجاب کی طرف سے قدم اٹھایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题