ہائیکورٹ نے 25 سال کی سروس کر کے ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری ملازمین کیلئے 55 سال کی عمر کی حد ختم

Published on November 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ہائیکورٹ نے 25 سال کی سروس کر کے ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری ملازمین کیلئے 55 سال کی عمر کی حد ختم کر دی۔ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین راشدہ پروین اور ظفر اقبال نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی تھی کہ حکومت کی طرف سے 25سال کی سروس کرنے والوں کو ریٹائرمنٹ کا حق دیا گیا ہے لیکن اسکے ساتھ 55 سال کی عمر ہونا بھی لازمی کیا گیا جو کہ سرکاری ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے۔25 سال سروس مکمل کرنے والوں کو ریٹائرمنٹ کا حق دیا جائے جبکہ اس کے ساتھ 55 سال کی عمر کا ہونا ختم کیا جائے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ راولپنڈی نے رٹ پٹیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے 25 سال کی سروس مکمل کرنے والوں کو ریٹائرمنٹ لینے کیلئے 55 سال کی عمر کی حد ختم کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes