مالاکنڈ یونیورسٹی کے اساتذہ و طلباء دنیا بھر میں یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے ۔ ڈاکٹر جوہر علی

Published on May 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

3
دیر لوئر۔۔۔ملاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی صوبہ خیبر پختونخواہ میں تعلیمی درجہ بندی کے حوالے سے دوسری نمبر پر رہنے کے ساتھ انتظامی حوالے سے ملک بھر کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے اساتذہ ، طلباء وطالبات اور انتظامیہ نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء اور دنیا کی سطح پر ملاکنڈ یونیورسٹی کا نام روشن کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے مختلف ہاسٹلوں کے موجودہ اور سابقہ واردینز اور انتظامی افسروں کے شاندار خدمات پر شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے نئی پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر عرب ناز اور سابقہ پرووسٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار کی کاوشوں کو بھی سراہا، اور انکے خدمات پر شیلڈ اور تعریفی اسناد بھی دئیے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes