فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ نے بیسن سمیت مختلف دالوں کی تھوک وپرچون قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی کردی

Published on November 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ نے بیسن سمیت مختلف دالوں کی تھوک وپرچون قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی کردی ہے۔اس ضمن میں تھوک وپرچون فروشوں،دکانداروں وصارفین کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران مختلف اشیائے ضروریہ کی موجودہ بازاری قیمتوں اور ان کی دستیابی کے نرخوں کے اتارچڑھاؤ کاجائزہ لیتے ہوئے متفقہ طورپر عام مارکیٹوں کے لئے مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتیں نئے سرے سے مقرر کی گئیں جس کے مطابق بیسن کی تھوک قیمت 9روپے کم ہوکر 178روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے جبکہ پرچون قیمت میں بھی8روپے کمی کی گئی ہے جس کی موجودہ قیمت اب 184 روپے ہوگی اسی طرح چنا سفید موٹاکی تھوک قیمت دو روپے کمی کے بعد 260۔اور پرچون قیمت 270روپے فی کلوگرام،چنا سفید باریک کی تھوک پرچون قیمت 16 روپے کم ہو کر 240روپے اور 250روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ موٹا 160 روپے اور 166روپے فی کلوگرام،چنا سیاہ باریک 5 روپے کمی کے بعد 152روپے اور160روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہوگا۔دال چنا موٹی9 روپے کمی کے ساتھ170 روپے اور 178روپے فی کلوگرام،دال چنا باریک 13 روپے کمی کے ساتھ 163روپے اور 12 روپے کم ہوکر 170 روپے فی کلوگرام،دال مونگ کوری بغیر دھلی 3 روپے کم ہوکر 195روپے اور206 روپے فی کلوگرام،دال ماش دھلی ہوئی 320روپے اور 330روپے فی کلوگرام،دال ماش بغیر دھلی 295۔ اور 300 روپے،دال مسور موٹی 200روپے اور 208روپے فی کلوگرام ہوگی۔چاول باسمتی سپر کرنل (پرانا)پانچ روپے کم ہوکر250روپے اور255 روپے فی کلوگرام،چاول ٹوٹا 80 روپے اور86 روپے فی کلوگرام،آٹا 10 کلوگرام تھیلہ648 روپے،20کلوگرام تھیلہ1295 روپے،دودھ تحصیل سٹی میں 100روپے فی کلوگرام،باقی تحصیلوں میں 95 روپے فی کلوگرام، دہی تحصیل سٹی میں 110روپے فی کلوگرام، باقی تحصیلوں میں 100 روپے فی کلوگرام،چھوٹا گوشت تحصیل سٹی میں 1200 روپے جبکہ باقی تحصیلوں میں 1000 روپے،بڑا گوشت تحصیل سٹی میں 600روپے باقی تحصیلوں میں 500 روپے فی کلوگرام،روٹی 100گرام وزنی 10روپے فی عدد،روٹی خمیری 12روپے،نان 15 روپے فی عددکے حساب سے فروخت ہوگا۔پھل اور سبزیوں کے نرخ روزانہ منڈیوں میں نیلامی کی بنیادپر جبکہ پولٹری پراڈکٹس کے نرخ محکمہ لائیوسٹاک پولٹری ایسوسی ایشن کی مشاورت سے روزانہ صبح 7 بجے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو برائے تشہیر مہیا کرے گا۔ڈپٹی کمشنرنے تاجروں ودکانداروں سے کہا کہ گرانفروشی سے گریز کریں اور صارفین کو کنٹرول قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چھاپے مارنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اورناجائز منافع خوروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes