مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کی باڈی نئے انتخابات کیلئے تحلیل کر دی گئی

Published on November 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

نئے انتخابات کیلئے الیکشن یکم جنوری کو کروانے پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ممبران کا فیصلہ
لاہور(یو این پی)مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کی گزشتہ باڈی 2022 سے 2023 تحلیل کر دی گئی،مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کا ماہنا اجلاس زیر صدارت میاں محمد الیاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی اور اجلاس میں مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر یکم جنوری سال 2023 سے سال 2024 کے الیکشن کے حوالے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تمام ممبران کے متفقہ رائے عامہ پر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی لاہور کی سال 2022 سے سال 2023 کی پرانی باڈی کو تحلیل کر دیا گیا ہے ،مرکزی پریس کلب مانگا کے نئے انتخابات الیکشن میں ممبران کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے نئی تاریخ مقرر کی گئی،نئے سال کیلئے مرکزی پریس کلب مانگا منڈی کے الیکشن یکم جنوری کو کروانے پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme