پاک فوج شہادتوں کی لازوال داستان ہے چوہدری خلیل الرحمٰن

Published on November 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز ) سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری خلیل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاک فوج شہادتوں کی لازوال داستان ہے پوری قوم پاک فوج کے سپاہی سے لے کر آرمی چیف تک بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے پاک فوج کی ملک و قوم کے لئے خدمات لائق تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقد کی گئی تقریب میں سول سوسائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چوہدری خلیل الرحمٰن نے کہا کہ کچھ عناصر اپنے سیاسی سارنگ پوائنٹ اور عوام میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کر کے پاک فوج کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔آج ہماری آزادی کی حفاظت بھی پاک فوج ہی کر رہی ہے پاک فوج ایک طرف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے تو دوسری طرف قوم کے اندرونی مسائل میں قوم کی خدمت بھی کر رہی ہے ۔ پاک فوج نے ملک و قوم کی خدمت کرکے اپنے ادارے کو سرخرو کیا انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہے۔قوم پاک فوج کے خلاف تنقید کرنے والوں کا محاصرہ کرے گی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog