اوکاڑہ کی کرائم ڈائری۔۔۔۔ شیخ ندیم شیراز کے قلم سے

Published on November 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

اوکاڑہ کی کرائم ڈائری۔۔۔۔ شیخ ندیم شیراز کے قلم سے
اوکاڑہ ،تین بد نام زمانہ منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد
اوکاڑہ پولیس نے چھاپے مار کر تین بد نام زمانہ منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر کے ان کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق پولیس نے چھاپے مارکر نواحی قصبہ 4ڈی کے رہائشی بد نام زمانہ منشیات فروش شمیر ولد عطا 3کلو 250 گرام چرس نواحی قصبہ آبادی ٹیلاں والی کے رہائشی منشیات فروش محمد اعظم ولد محمد منشا سے2کلو 125گرام چرس اور نواحی قصبہ29ٹوآر کے رہائشی محمد صدیق ولد اللہ دتہ سے 27 لیٹر شراب برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں
ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کا منشیات فروش کو عمر قید اور3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم
اوکاڑہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے منشیات فروش کو عمر قید اور3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ اے ڈویژن نے مئی 2021 میں دوران گشت ایک منشیات فروش نذیر احمد والدمعراج دین کو گرفتار کرکے 9کلو سے زائد چرس اور8کلو افیون برآمد کی تھی پولیس تھانہ اے ڈویژن میں منشیات فروش کے خلاف مقدمہ نمبر434/2021درج رجسٹرڈکیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کی عدالت نے استغاثہ سچ ثابت ہوجانے پر منشیات فروش کو عمر قید اور3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو 6 ماہ مزید قید بھگتنے کا حکم بھی سنایا
ڈکیتی اورچوری کی آٹھ مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپوں سے محروم
ڈکیتی اورچوری کی آٹھ مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی موبائل فون اور موٹرسائیکل وغیرہ سے محروم ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کینٹ کا رہائشی محمد نواز اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ راستے میں نواحی قصبہ 9فور ایل کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔دوسری واردات میں اوکاڑہ کینٹ کے رہائشی بلال احمد کی ہمشیرہ فاطمہ یا سر آتشیں اسلحہ سے مسلح دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرنقدی موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے،تیسری واردات میں نواحی قصبہ23ون آر کے رہائشی اے ایس آئی پولیس عظمت علی کے گھر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے9تولے کے طلائی زیورات 1 کلو چاندی،بارہ بور بندوق اور نقدی وغیرہ چرا کر لے گئے،چوتھی واردات میں نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی محمد اقبال کے گھر سے نامعلوم چور 21 لاکھ 50پچاس ہزار موبائل فون چرا کر لے گئے،پانچویں واردات میں نواحی قصبہ کے رہائشی گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور لے گئے،چھٹی واردات میں نواحی قصبہ راجووال کے رہائشی محمد اعظم نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور لے گئے، واردات میں نواحی قصبہ 13ون ایل کے رہائشی علی رحمان نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چور لے گئے آٹھویں واردات میں نواحی قصبہ 2فور ایل کے رہائشی حفیظ احمد نے اپنی موٹر سائیکل صدر بازار اوکاڑہ کھڑی کی جسے چور چرا کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes