پاکستان میں کیلے کی پیداوار 154825 ٹن سے تجاوز کر گئی، ماہرین زراعت

Published on December 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان میں کیلے کی پیداوار 154825 ٹن سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایا کہ کیلے کی اعلیٰ اقسام ایسے گرم مرطوب علاقوں میں انتہائی کامیابی کے ساتھ کاشت کی جاسکتی ہیں جہاں کہر نہ پڑتا ہو اور پودے گرم لو سے بھی محفوظ رہتے ہوں۔انہو ں نے کہاکہ جن علاقوں میں سالانہ ایک ہزار ملی لیٹر تک بارش ہو تی ہو، موسم سرمامیں درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری اور موسم گرما میں 21 سے24ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتاہو وہاں کیلے کی شاندار پیداوار ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ چونکہ کیلے کے پودے کی جڑیں کم گہرائی تک جاتی ہیں اسلئے اسے کافی پانی اور ذرخیز ایسی زمین درکارہوتی ہے جس میں پانی اچھی طرح جذب کرنے کی صلاحیت ہو۔ انہوں نے بتایاکہ کیلے کی افزائش رائزوم کے ٹکڑوں اور زیر بچوں سے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ باغبان پودوں کا درمیانی فاصلہ 1.5سے 2.5 میٹر تک رکھیں اور فی ایکڑ پودوں کی تعداد 676سے764تک رکھی جائے۔انہوں نے بتایاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme