ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا

Published on December 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 31)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔ اوگرا کے فیصلے کے تحت 11 روپے 79 پیسے اضافے سے فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 95 پیسے مقرر کر دی گئی، اوگرا نے نئی قیمت کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا۔اوگرا کے فیصلے کے بعد ایل پی جی کا 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر مجموعی طور پر 139 روپے 13 پیسے مہنگا کردیا گیا ، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2548 روپے 29 پیسے مقرر کردی گئی ۔ یہاں واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے معاملے میں بھی عوام کو ریلیف سے محروم رکھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题