اہلیان فیصل آباد کو ضلع کے قیام کی 118 ویں سالگرہ مبارک ہو ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز

Published on December 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 150)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلع کے قیام کے 118سال مکمل ہونے پر ڈی سی آفس مین گیٹ سے ملحقہ سبزہ زار میں ”عظمت کی علامت”پگڑی کا ماڈل نصب کردیا گیاجس کا افتتاح ڈویژنل کمشنر محمد شاہد نیاز، ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ اور سی پی او خالد حسین ہمدانی نے ضلعی افسران کے ہمراہ کیاجبکہ آفس کے کمیٹی روم میں کیک کاٹا اور ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ ملازمین میں شیلڈز وتحائف تقسیم کئے گئے۔ڈی جی ایف ڈی اے ڈاکٹرزاہد اکرام،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمدثر احمد شاہ،کاشف رضااعوان،فیصل سلطان،ڈاکٹر ثمن عباس،سی ای اوز ایف ڈبلیو ایم سی،ہیلتھ،ایجوکیشن بلال فیروز جوئیہ،ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ، افتخار خان، اسسٹنٹ کمشنرزمحمد عمرمقبول،وقاص صفدر سکندری،ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ رانا طاہر محمود،ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر کلثوم اختراور دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان موجود تھے۔اس موقع پر پارکنگ میں اینٹی بیگری سکواڈ،فری شٹل سروس اور جدید کیمروں سے مزین پرائس چیکنگ سکواڈ کی وہیکلز بھی کھڑی کی گئیں اور ڈپٹی کمشنر نے ڈویژنل کمشنر کو انسداد گداگری مہم پرموثر عملدرآمد،فری شٹل سروس کے ذریعے چوکوں وگرین بیلٹس میں رات بسر کرنے والے افراد کو پناہ گاہ منتقل کرکے قیام وطعام کی معیاری سہولیات کی فراہمی،پرائس چیکنگ پوٹھوہار وین کے ذریعے شہر کی مرکزی مارکیٹوں وبازاروں میں پھلوں وسبزیوں کے نرخناموں کی مانیٹرنگ اور سول ڈیفنس پرائس چیکنگ سکواڈ کو پرائس کنٹرول کے لئے مختص اہداف پر بریفنگ دی اور بتایا کہ اس عمل کو پنجاب قیمت ایپ سے منسلک کیا گیا ہے جبکہ پرائس چیکنگ سکواڈکی ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر سے مسلسل لائیو مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے ڈی سی آفس استقبالیہ پر قہوہ کا¶نٹر اور موبائل چارجنگ ڈیسک پر جاکر ڈویژنل کمشنرکو اس اقدام پر بریفنگ بھی دی۔ڈویژنل کمشنر نے ضلع کے قیام کے 118 سال مکمل ہونے پر تقریب کے انعقاد اور ڈی سی آفس کے باہرپگڑی کا ماڈل نصب کرنے کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ لائلپور سے فیصل آباد کا سفر ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور آج کا فیصل آباد صوبہ کا دوسرا بڑا شہر ہونے کے ساتھ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں حثییت کا حامل ہے۔انہوں نے اہلیان فیصل آباد کو ضلع کے قیام کی 118 ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں موجودہ ضلعی افسران ضلع کی جدید تقاضوں کے تحت تعمیر وترقی اور عوامی بہبود کے اقدامات میں متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی 118 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر ڈویژنل کمشنر کا خصوصی شکریہ اداکیا اور کہا کہ ڈی سی آفس کے باہر مین گیٹ پر پگڑی کا ماڈل عظمت کی علامت ہے کیونکہ ڈی سی آفس ضلع کا سب سے بڑا محکمہ ہے۔انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ ضلع کو ترقیاتی لحاظ سے مثالی بنانے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی میں آئندہ بھی کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ڈی سی آفس ضلع کا سپریم دفتر اور عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题