صوا آصل لدھیکی بھلر میں بیوہ خاتون کی اراضی پر قبضہ مقامی پولیس سرپرست

Published on December 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

صواآصل (یو این پی) کاہنہ کے علاقہ لدھیکی بھلر میں بااثر ملزمان ابرار. اشفاق وغیرہ کی جانب سے پروین بی بی کی قیمتی اراضی پر مقامی پولیس کی سرپرستی میں دن دیہاڑے قبضہ کیا گیا بیوہ پروین بی بی نے مبینہ الزام عائد کیا کہ اسکے شوہر محمد اکرم نے 2006 میں لدھیکی بھلر میں چار کنال اراضی خریدی رجسٹری انتقال بھی کروایا گیا افسوس کہ اراضی کے کچھ حصے پر بااثر ملزمان اشفاق اور ابرار وغیرہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ قبضہ کرنے کی غرض سے تعمیرات شروع کردی 15کی کال پر چوکی صواآصل پولیس موقع پر آئی اور ملزمان کی سرپرستی کرتی رہی چوکی انچارج ارسلان نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے تحفظ فراہم کیا پرین بی بی کا مزید کہنا تھا کہ قبل ازیں بھی قبضہ مافیا کی جانب سے اراضی پر قبضہ کی کوشش کی گئی ہے اس کےباعث دیوانی عدالت سے حکم امتناعی بھی لیا گیا لیکن مقامی پولیس نے حکم امتناعی کے باوجود غیر قانونی طریقے سے قبضہ کروانے کیلئے تعمیرات کروائی رات دیر گئے تھانہ کاہنہ میں سائلین ایس ایچ او کاہنہ عاصم حمید کو ملنے کیلئے انتظار کرتے رہے لیکن افسوس کے موبائل فون بھی رسیو نہ ہوا متاثرین کی نظریں پولیس اعلی حکام کے نوٹس کی منتظر ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy