سابق وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کی59ویں برسی پانچ دسمبر کو منائی جائے گی

Published on December 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

حسین شہید سہروردی ستمبر1892ء کو بنگال کے ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے
ملتان(یواین پی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم حسین شہید سہروردی کی59ویں برسی پانچ دسمبرکو منائی جائے گی وہ پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم تھے جو کہ 1956ء سے 1957ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔حسین شہید سہروردی ستمبر1892ء کو بنگال کے ایک سیاسی گھرانے میں پیدا ہوئے وہ اسکندر مرزا کے دور حکومت میں 12ستمبر1956ء کو پاکستان کے پانچویں وزیر اعظم بنے لیکن اکتوبر1957میں انہوں نے صدر اسکندر مرزا سے اختلافات کی بنا پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا وہ5دسمبر1963ء کو انتقال کر گئے تھے وہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں مدفون ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog