سعودی عرب نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے

Published on December 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments

ریاض (یواین پی) سعودی عرب نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کا گارڈ زخمی ہو گیا، اُس کے سینے میں 3 گولیاں لگیں، جس کا علاج جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes