جانوروں کیلئے معیاری اور بہتر خوارک تیارکی جائےڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر حیدرعلی

Published on December 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر حیدرعلی خان نے تحصیل تاندلیانوالہ میں کیٹل فیڈمل کا دورہ کیااور ”پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپا¶نڈ فیڈ ایکٹ 2016 ”کے نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ فیڈ مل کے مختلف سیکشنز کا تفصیلی دورہ کیااور لیبارٹری سہولیات،فیڈ مل آپریشنل میکانزم،سٹوریج کپیسٹی اور سٹوریج طریقہ کاردیکھے۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے تحصیل تاندلیانوالہ میں مختلف پولٹری فارمزکا بھی دورہ کیا اور ”پنجاب پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016 ”کا نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک تاندلیانوالہ کے دفترکا بھی دورہ کیااور سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔انہوں نے فیڈ مل کے مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ فیڈ ایکٹ 2016کے نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے جانوروں کیلئے معیاری اور بہتر خوارک تیارکی جائے۔پولٹری فارم مالکان کوبھی ہدایات جاری کیں کہ پولٹری فارمز میں ڈمپنگ کا انتظام کیاجائے جبکہ مردہ پرندوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ڈسپوزل پٹ کا بھی مناسب جگہ پر انتظام کریں۔انہون نے فیڈ مل اور پولٹری فارم مالکان کو فیڈمل لائسنس اور پولٹری فارم رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی تجدید کے عمل کو جنوری 2023کے پہلے ہفتے میں مکمل کرنے کے بارے میں تاکید کی تاکہ جرمانے سے بچاجاسکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题