دارلامان محکمہ سوشل ویلفیئر کی رہائشی خواتین اور بچوں کے لیے فوڈ ڈارئیو کا اہتمام

Published on December 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اللہ کے نزدیک سب اعمال سے زیادہ محبوب کسی مسلمان کو خوش کرناہے مظہر رشید چودھری
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) قومی وسماجی تنظیم ’ماڈا‘ اور کوتھم کالج اوکاڑہ کیمپس کے اشتراک سے دارلامان محکمہ سوشل ویلفیئر کی رہائشی خواتین اور بچوں کے لیے فوڈ ڈارئیو کا اہتمام کیا گیا، تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ آمنہ احسان تھیں جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد خاں،ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید احمد عثمانی،میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر مدیحہ گیلانی، مینجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم اقصی رفیق، انچارج شیلٹر ہوم روبینہ شہزادی، اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی) ساجدہ رزاق، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم محمد عباس تھے، تقریب سے معروف سوشل ورکر /سابق سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ، پرنسپل کوتھم کالج محمدعثمان ہادی، صدر ’ماڈا‘ محمد مظہر رشید چودھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اللہ کے نزدیک سب اعمال سے زیادہ محبوب کسی مسلمان کو خوش کرنا یا اس پر سے غم کا ہٹانا ہے، مغفرت کے واجب کرنے والی چیزوں میں کسی مسلمان کو خوشی پہنچانا، اس کی بھوک کو زائل کرنا، اس کی مصیبت کو ہٹانا ہے،اپنے بیگانے کی تمیز کے بغیر کسی کو بھی کھانا کھلانا بہترین عمل ہے،محمد عثمان ہادی نے کہا کہ کوتھم کالج میں زیر تعلیم طلبہ نے اپنے ہاتھوں سے پرتکلف کھانا تیارکیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان نے کہا کہ سماجی تنظیموں کی جانب سے مفت کھانا تقسیم کرنا قابل تعریف عمل ہے، انسانیت کی خدمت ایک عبادت ہے اس فرض کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے لوگ مخلصانہ طور پر انسانیت کی خدمت کرتے ہیں انہیں زمانہ بھی ہمیشہ یاد رکھتا ہے بعدازاں دارلامان میں رہائش پزیر خواتین اور اسٹاف میں پرتکلف کھانا تقسیم کیا گیا جبکہ شرکا ء تقریب میں گفٹ ہیمپر، اور بچوں میں کھلونے تقسیم کیے گئے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان کو قرآنی خطاطی کا تحفہ دیا گیا،تقریب کے اختتام پر ڈسٹرکٹ خطیب قاری سعید عثمانی نے سماجی اداروں کے عہدیداران کی جانب سے فلاحی کاموں کو سراہتے ہوئے وطن عزیز کی ترقی،امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کروائی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes