پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہیدکا51واں یوم شہادت”آج“ منایا جارہا ہے

Published on December 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ء کو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے
راولپنڈی(یواین پی)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے میجر شبیر شریف شہیدکا51واں یوم شہادت آج 6دسمبرکو منایا جارہا ہے اس سلسلے میں راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ان کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادرچڑھائی جائے گی۔میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ء کو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی بعدازاں انہوں نے پاکستانی فوجی درس گاہ کاکول اور 19اپریل 1964ء میں فرنٹیر فورس رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971ء کو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971کو ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ میجر شبیر شریف شہید سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog