ہر کھلاڑی کو ابتدائی طبی امداد اور جان بچانے کے ماہرانہ طریقوں سے مکمل آگاہی از حد ضروری ہے چوہدری ظفر اقبال

Published on December 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) سنٹر آف ایکسی لینس اور ریسکیو 1122کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ جمنیزیم میں کراٹے چیمپئن شپ ،کھیل کے دوران انجری اور کسی چوٹ کی صورت میں ابتدائی طبی امداد کے موضوع پر پہلی فرسٹ ایڈ ورکشاپ منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال اور سرپرست سنٹر آف ایکسی لینس ڈاکٹر محمد عارف صدیقی تھے اس موقع پر نعیم اختر بلیک بیلٹ 2ڈان ،محمد وسیم طارق بلیک بیلٹ 1ڈان ،شیر جنگ خان بلیک بیلٹ ،محمد اکرم بلیک بیلٹ ،امجد بھٹی بلیک بیلٹ 2ڈان،محمد ندیم ثاقب بلیک بیلٹ 2ڈان سمیت سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں کی بھر پور شرکت۔اس موقع پر سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں نے مختلف داﺅ پیچ کا مظاہرہ کیا ریسیکو 1122کی ماہر تربیت یافتہ ٹیم نے کھلاڑیوں کو طبی امداد ،زخمی کھلاڑی کو ہسپتال شفٹ کرنے کا طریقہ کار ،کھلاڑی کو صدمہ سے بچانے اور جان بچانے والے ابتدائی طبی امداد کے طریقوں سے متعلق عملی مظاہرہ کر کے بتایا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال اور سرپرست سنٹر آف ایکسی لینس ڈاکٹر محمد عارف صدیقی نے طالب علم کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل میں مہارت حاصل کرنا جتنا ضروری ہے اس سے زیادہ ضروری انسانی زندگی کو بچانا اور کھیل کے دوران زخمی ہوانے والے کھلاڑیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا ہے ہر کھلاڑی کو ابتدائی طبی امداد اور جان بچانے کے ماہرانہ طریقوں سے مکمل آگاہی از حد ضروری ہے عصر حاضر میں کھلاڑیوں ،آفیشلز اور ٹیم مینجمنٹ کو بھی جان بچانے کے طریقوں سے آگاہی کے لئے سیمینار اور فرسٹ ایڈ پروگرام پر مبنی ورکشاپس کروائی جائیں گی جس کا مقصد کھلاڑیوں کو محفوظ کھیل کا میدان فراہم کرنا اور ایمرجنسی کی صورت میں ان کی مدد کرنا ہے انہو نے کہا کہ تحصیل کی سطح پر کھلاڑیوں کی تربیت اور انہیں فرسٹ ایڈ کے طریقہ کار سے متعارف کروانے کے لئے آگاہی و تربیتی سیشن کروائے جائیں گے جس کے بعد ریسکیو 1122کے ہیڈ کو آرٹر پر بھی سنٹر آف ایکسی لینس کے کھلاڑیوں کو جان بچانے اور فرسٹ ایڈ کے طریقہ کار کی ٹریننگ کے لئے مدعو کیا جائے گا اور انہیں فرسٹ ایڈ کورس مکمل کرنے پر 1122کی جانب سے سرٹیفکیٹس بھی دئیے جائیں گے تقریب کے اختتام پر سرپرست سنٹر آف ایکسی لینس ڈاکٹر محمد عارف صدیقی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال کو سوﺅ نیئر پیش کیا جبکہ ریسکیو 1122کے ٹرینرز کو اپنی مطبوعہ کتب پیش کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog